Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک انصاف کی ’جیل بھرو تحریک‘ کا آغاز آج راولپنڈی سے ہوگا

مرکزی قیادت سمیت 200 گرفتاریاں دی جائیں
اپ ڈیٹ 24 فروری 2023 11:38am
تصویر/ فیس بُک
تصویر/ فیس بُک

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی جانب سے شروع کی جانیوالی ملگ گیر’جیل بھرو تحریک’ کا آغاز آج راولپنڈی سے نماز جمعہ کے بعد ہوگا۔

گرفتاریاں کمیٹی چوک اور تھانہ آر اے بازار کے باہر پیش کی جائیں گی لیکن راولپنڈی پولیس نے رہنماوں کو گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ میں علامہ راجہ ناصرعباس اورمجلس وحدت المسلمین پاکستان (ایم ڈبلیو ایم) کو ہماری جیل بھرو تحریک میں کل راولپنڈی میں گرفتاری کے لیے پیش کرنے پر بہت مشکور ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی پارٹی رہنماؤں یا کارکنوں نے امن و امان خراب کیا تو گرفتار کریں گے اور پارٹی رہنماوں کو امن و امان برقرار رہنے تک گرفتار نہیں کریں گے۔

امن و امان خراب کرنے والے رہنماوں کو اڈیالہ جیل منتقل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ راولپنڈی سے گرفتار رہنماؤں کو ریجن کی دیگر جیلوں میں بھیجا جائے گا جبکہ اڈیالہ جیل میں گنجائش سے زائد قیدی موجود ہیں جس کی وجہ سے مزید قیدی نہیں رکھ سکتے۔

راولپنڈی پولیس نے 9 قیدی گاڑیاں اسٹینڈ بائی کردی گئی ہیں، پولیس کی 20 بسیں بھی اسٹینڈ بائی رہیں گی جبکہ ضلع میں تاحال دفعہ 144 نافذ نہیں کی گی۔

شہری راستوں کی بندش پر پریشان ہیں کہتے ہیں کہ احتجاج کی مخصوص مقام ہونا چاہیے۔

rawalpindi

imran khan

MWM

Jail Bharo Tehreek