Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیڑوں کا دماغ قابو کرنے والی پھپھوندی انسانوں کو ”زومبی“ بنا سکتی ہے؟

پھپھوندی سے متاثرہ کیڑا بے حس ہوجاتا ہے، خود پر قابو نہیں رکھتا اور فنگس کی مرضی پر چلتا ہے۔
شائع 23 فروری 2023 11:16pm

”اوفیوکارڈیسیپس یونیلیٹرالیس“ ایک فنگل پیتھوجین (پھپھوندی) ہے جو چیونٹیوں پر حملہ آور ہوتا ہے، ان کے جسم کو ہائی جیک کرتا ہے اور آخر کار انہیں مار دیتا ہے۔

اس فنگس سے متاثرہ چیونٹی بے حس ہوجاتی ہے، خود پر قابو نہیں رکھتی اور فنگس کی مرضی پر چلتی ہے۔

فنگس چیونٹی کو مجبور کرتی ہے کہ وہ اپنی کالونی چھوڑ کر جنگل میں کسی پودے میں گھونسلا بنا کر زمین کی نچلی سطح تک اپنا راستہ بنائے جہاں درجہ حرارت اور نمی فنگل پیتھوجین کے پنپنے کے لیے زیادہ سازگار ہوتی ہے۔

اس کے بعد چیونٹی اپنے جبڑوں کا استعمال کرتے ہوئے خود کو پتے کے نیچے جوڑ لیتی ہے۔ اب یہ چیونٹی وہیں رہے گی جب تک کہ اس انفیکشن سے ہلاک نہ ہوجائے۔

 پھپھوندی سے متاثرہ چیونٹی (تصویر: فلکر)
پھپھوندی سے متاثرہ چیونٹی (تصویر: فلکر)

اوفیوکارڈیسیپس یونیلیٹرالیس فنگس چیونٹی کے اندر مائیسیلیا پیدا کرتی ہے جو پھپھوندی کی شاخوں کی جڑ جیسی ساخت ہوتی ہے، یہ میزبان کیڑے کو محفوظ طریقے سے پتے سے جڑنے میں مدد کرتی ہے۔

ایک بار متاثرہ کیڑا یا چیونٹی کسی پودے سے جڑ جائے تو سر کے پچھلے حصے میں ایک ”سٹروما“ (ٹھوس، چھڑی نما مائیسیلیا پروٹروژن) بڑھتا ہے۔ یہ فنگل بیضوں کے مزید پھیلاؤ کی اجازت دیتا ہے۔

ہم مرتبہ نظرثانی شدہ جرنل آف انورٹیبریٹ پیتھالوجی کے 2012 کے مطالعے میں، چیونٹی کے جسم کو ہائی جیک کرنے والے فنگل انفیکشن کے اس عمل کو “ایک موافقت کے طور پر بیان کیا گیا ہے جو انفیکشن کے پھیلاؤ کے وسیع پیمانے پر پھیلاؤ کے لیے موزوں جگہوں پر میزبان کو رکھ کر فنگل پیتھوجین کو فائدہ پہنچاتا ہے۔ “

ایک مہلک انفیکشن کا خیال جو اپنے میزبان کا کنٹرول حاصل کر لیتا ہے اور اسے انفیکشن پھیلانے پر مجبور کرتا ہے، براہ راست ”زومبی اسٹائل“ فلموں کی یاد دلاتا ہے جس میں عام طور پر انفیکشن سے آغاز ہوتا ہے۔

درحقیقت، ڈبلیو این وائی سی نے 2013 میں اطلاع دی تھی کہ اوفیوکورڈیسیپس نے ہی ”دی لاسٹ آف اَس“ کے تخلیقی ہدایت کار نیل ڈرک مین کو اپنے ویڈیو گیم میں بنی نوع انسان کو فنا کرنے کا ایک نیا طریقہ تخلیق کرنے کی تحریک دی۔

 ”دی لاسٹ آف اَس“ گیم کا ایک منظر، جس میں فنگل انفیکشن انسان پر حاوی ہوجاتا ہے
”دی لاسٹ آف اَس“ گیم کا ایک منظر، جس میں فنگل انفیکشن انسان پر حاوی ہوجاتا ہے

کیا اوفیوکارڈیسیپس انسان زومبی بنا سکتا ہے؟

مختصر جواب یہ ہے کہ اس کا امکان ناقابل یقین حد تک نہیں ہے۔

اس فنگس کی مختلف قسمیں ہیں، ہر ایک صرف ایک مخصوص چیونٹی کی نسل کو نشانہ بنانے کے قابل ہے۔

ایک چیونٹی کی نسل سے دوسری نسل تک چھلانگ لگانے سے قاصر ہونے کی وجہ سے اسے ڈرامائی ارتقاء سے گزرنا پڑے گا۔

طفیلی فنگس کے ماہر جواؤ آراوجو نے نیشنل جیوگرافک کو بتایا کہ ”اگر فنگس واقعی ممالیہ کو متاثر کرنا چاہتی ہے تو اسے لاکھوں سال کی جینیاتی تبدیلیوں کی ضرورت ہوگی۔“

کیا موسمیاتی تبدیلی فنگل انفیکشن کو بڑھا رہی ہے؟

 پگھلتے تبتی گلیشیئرز سے 15 ہزار سال پرانا وائرس دریافت
پگھلتے تبتی گلیشیئرز سے 15 ہزار سال پرانا وائرس دریافت

جہاں 1900 میں اوسط عالمی درجہ حرارت 12.1 ڈگری سیلسیس تھا، وہ 2021 میں یہ 13.5 ڈگری سیلسیس ہوچکا تھا۔

درجہ حرارت میں کچھ ڈگری کی تبدیلی موسم کو بدل سکتی ہے، سمندر کی سطح کو بڑھا سکتی ہے تو ماحولیاتی نظام میں خلل بھی ڈال سکتی ہے۔

بڑھتے ہوئے درجہ حرارت سے فنگل انفیکشن پھیل سکتا ہے۔

چونکہ انسانی جسم کا زیادہ تر حصہ فنگس پیتھوجنز کی اکثریت کی میزبانی کے لیے بہت گرم ہے، اس لئے جیسے جیسے آب و ہوا کے درجہ حرارت اور انسانی جسم کے درجہ حرارت میں فرق کم ہوتا جائے گا، فنگس کے لیے انسانی فزیالوجی میں پھیلنے کے قابل ہونے کے لیے تیار ہونا اتنا ہی آسان ہوگا۔

درحقیقت، فنگل انفیکشن سے پہلے موسمیاتی تبدیلی لوگوں کو بیماریوں کا شکار بنا سکتی ہے۔

مثال کے طور پر موسم جتنا زیادہ گرم ہوتا ہے، ملیریا، ڈینگی اور ویسٹ نیل وائرس جیسی بیماریاں پھیلانے والے مچھر بڑھنے شروع ہوجاتے ہیں۔

ایسے وائرسوں کی بھی مثالیں موجود ہیں جو لاکھوں سالوں سے برف میں منجمد ہیں، لیکن موسماتی تبدیلی کے باعث برف پگھلنے سے باہر آرہے ہیں۔

weird

Zombies

Insects

Fungus

Ophiocordyceps unilateralis

zombie apocalypse