Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل 8 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی دوسری کامیابی، پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست

سلام آباد یونائیٹڈ نے 4 وکٹیں گنوا کر 15ویں اوور میں با آسانی سے حاصل کرلیا
شائع 23 فروری 2023 11:05pm
فوٹو — اے ایف پی
فوٹو — اے ایف پی

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھیوں سیزن کے 12ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔

کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ پشاور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز اسکور کیئے۔

پشاور کے 157 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے 4 وکٹیں گنوا کر 15ویں اوور میں آسانی سے حاصل کرلیا۔

پشاور زلمی کی اننگز

پشاور کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے نا قابل شکست 75، محمد حارث 40 اور ڈاسن شناکا 11 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بولنگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے حسن علی نے اپنے کم بیک میچ میں 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ فہیم اشرف، کپتان شاداب خان، مبشر خان اور رومان رئیس ایک، ایک شکار کرنے میں کامیاب رہے۔

اسلام آباد کی یونائیٹڈ کی اننگز

میچ کی دوسری اننگز میں اسلام آباد کے رحیم اللہ دھواں دھار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 31 گیندوں پر 62 رنز اسکور کرکے آؤٹ ہوئے، رسی وین ڈر ڈؤسن 42 اور آصف علی 29 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پشاور زلمی اپنے ہدف کا دفاع کرنے میں ناکام رہی، گیند بازی میں وہاب ریاض، جیمز نیشم اور عثمان قادر ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

islamabad united

peshawar zalmi

PSL8