پرانی سبزی منڈی پر احتجاج، کراچی بھر کی مختلف شاہراہوں پر شدید ٹریفک جام
کراچی کے علاقے پرانی سبزی پر پانی اور بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی۔
گرومندر سے تین ہٹی جانے والی سڑک پر ٹریفک جام ہے، جبکہ گارڈن، گلشن اقبال، کریم آباد پل پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
احتجاج کے باعث شارع پاکستان پر بھی ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے، کیونکہ پرانی سبزی منڈی جانب جانے والا تمام ٹریفک ان شاہراہوں کی جانب مڑ گیا ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ احتجاج بجلی کی بحالی تک جاری رہے گا۔
اس حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ پرانی سبزی منڈی کے چند علاقوں میں بجلی منقطع کی گئی، منقطع کئے گئےعلاقوں پر بجلی کی مد میں 77 کروڑ سے زائد کے واجب الادا ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ علاقہ مکین وقت پر بجلی کے بلوں کی ادائیگی کو یقینی بنائیں، وقت پر کی گئی ادائیگیاں بجلی کی مزید بہتر فراہمی میں مددگار ہوتی ہیں۔
Comments are closed on this story.