Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، جوابی کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک

دہشت گردوں کے خلاف زمینی و فضائی آپریشن کیا گیا، آئی ایس پی آر
شائع 23 فروری 2023 08:15pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

بلوچستان کے علاقے میں کیچ میں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں نے گھات لگاکر سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر بزدلانہ حملے کی کوشش کی جسے چوکس سکیورٹی اہلکاروں نے بغیر کسی جانی نقصان کے ناکام بنادیا۔

آئی ایس پی آر بھاگتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فوری طور پر زمینی و فضائی آپریشن ان کے ممکنہ ٹھکانے پر آپریشن کیا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلہ میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا گیا۔

پاک فوک کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز وطن مخالف انٹیلیجنس ایجنسیز کے آلہ کار بننے والے دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں، بلوچستان میں بھاری قربانیوں سے حاصل کئے گئے امن کو تباہ کرنے کی ہرکوشش ناکام بنادی جائے گی۔

ISPR

بلوچستان

security forces

terrorist killed