Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی اداکارہ و ماڈل کا پاکستان آنے کا اعلان

میں اسی برس پاکستان آرہی ہوں، اداکارہ
شائع 23 فروری 2023 08:08pm

بھارتی ماڈل اور اداکارہ سونم باجوہ نے کہا ہے کہ وہ رواں برس پاکستان کا دورہ کریں گی۔

سونم باجوہ نے اب تک دو درجن سے زائد بھارتی پنجابی فلموں میں کام کیا ہے جب کہ انہوں نے اسٹریٹ ڈانسر 3 اور بالا سمیت دیگر بولی وڈ فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

گزشتہ روز ٹوئٹر پر اداکارہ سونم باجوہ سے ایک مداح نے درخواست کی کہ وہ پاکستان کا دورہ کریں۔

مداح کی درخواست پر اداکارہ نے جواب دیا کہ میں اسی برس پاکستان آرہی ہوں۔

سونم باجوہ اس قبل پاکستانی فنکاروں سجل علی اور پاکستانی ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کیلئے پسندیدگی کا اظہار بھی کرچکی ہیں۔

Sonam Bajwa