Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

منگنی کیوں ٹوٹی ؟ جنت مرزا نے وجہ بتادی

یہ کوئی پبلسٹی اسٹنٹ نہیں، ٹک ٹاکر
شائع 23 فروری 2023 07:44pm

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اسٹار جنت مرزا نے سابقہ منگیتر عمر بٹ کے ساتھ منگنی ٹوٹنے کی وجہ بتائی ہے۔

حال ہی میں ٹک ٹاکر نے ایک انٹرویو دیا جس میں جنت مرزا نے عمر بٹ کے ساتھ اپنی منگنی ختم ہونے کے حوالے سے گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے باہمی رضامندی سے منگنی ختم کی ہے، یہ کوئی پبلسٹی اسٹنٹ نہیں ہے اور نہ ہی مجھے اس قسم کی کسی پبلسٹی کی ضرورت ہے۔

جنت مرزانے کہا کہ اس فیصلے میں ہم دونوں کی رضامندی شامل تھی، اگر دو لوگوں کے درمیان معاملات صحیح سے نہیں چل رہے ہوں تو انھیں اپنے راستے الگ کرلینے چاہئیں۔

بعدازاں میزبان نے جب اُن سے عمر بٹ سے دوستی سے متعلق سوال کیا تو ٹک ٹاکر نے اُس کا جواب دینے سے معذرت کرلی اور کہا کہ وہ اس بارے میں کچھ نہیں کہنا چاہتیں۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں ٹک ٹاکر کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ اُن کی عمر بٹ کے ساتھ منگنی ختم ہوگئی ہے، جس کے بعد سے اُن کے مداح اس مخمصے میں تھے کہ کہیں وہ پچھلے سال کی طرح سے کوئی مذاق تو نہیں کررہے کیونکہ پچھلے سال بھی دونوں کی جانب سے اسی قسم کا اعلان کیا گیا تھا جس کی بعد میں تردید آگئی تھی۔

Jannat Mirza

Umerbutt