Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

خود گرفتاری دینے والے شاہ محمود کے بیٹے نے حبس بےجا کی درخواست دائر کردی

شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنماؤں کی بازیابی کی درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
اپ ڈیٹ 23 فروری 2023 04:10pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے اپنے والد کی بازیابی کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے اپنے والد کی بازیابی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو حبس بے جا میں رکھا گیا ہے، ان کو کل پولیس نے حراست میں لیا ہے، ہمیں نہیں بتایا جا رہا کہ شاہ محمود قریشی کہاں ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ شاہ محمود قریشی کو بازیاب کراکے رہا کرنے کا حکم دے۔

ادھر پی ٹی آئی رہنماؤں اسد عمر، اعظم سواتی اور سینٹر ولید اقبال کی بازیابی کی درخواست بھی دائر کردی گئی۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنماؤں کی بازیابی کی درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کرلی گئی ہیں۔ جسٹس شہرام سرور چوہدری کل درخواستوں پر سماعت کریں گے۔

pti

Shah Mehmood Qureshi

Lahore High Court

Zain Qureshi