Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عامرکیانی کل 200 افراد کیساتھ گرفتاری دیں گے، شیخ رشید

میرے ساتھ 10 ایم این ایز گرفتاریاں دیں گے، پی ٹی آئی رہنما عامرکیانی
شائع 23 فروری 2023 02:27pm
اسکرین گریب - آج نیوز
اسکرین گریب - آج نیوز

عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما عامرکیانی کل 200 افراد کے ساتھ گرفتاری دیں گے۔

راولپنڈی میں شیخ رشید نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے وہ فیصلہ کرنا ہے، جوعمران خان نے کرنا ہے عمران خان نے مجھے کل کے پروگرام کے اعلان کا کہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹولہ رات کے اندھیرےمیں ملک پرمسلط ہوا عمران خان جو فیصلہ کریں گے ہم عمل کریں گے۔

”میرے ساتھ 10 ایم این ایز گرفتاریاں دیں گے“ - عامرکیانی

پی ٹی آئی رہنما عامرکیانی نے کہا کہ کل لاہورمیں گرفتاری دی گئیں اور آج پشاور میں دیں گے، کل کمیٹی چوک پر میں گرفتاری دینے جارہا ہوں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ 10 ایم این ایز گرفتاریاں دیں گے ہم کوئی تصادم نہیں چاہتے 2 اسمبلیاں تحلیل ہوچکیں الیکشن کروائے جائیں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے آج خیبرپختونخوا میں جیل بھرو تحریک کا آغاز کیا گیا ہے۔

Sheikh Rasheed

imran khan

Jail Bharo Tehreek