Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ثانیہ مرزا امام الحق کی مشکور کیوں

بھارتی ٹینس اسٹار کا 20 سالہ کیریئر اختتام کو پہنچا
شائع 23 فروری 2023 02:56pm

بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا کے 20 سالہ پروفیشنل کیریئرکے اختتام پر قومی کرکٹ ٹیم کےاوپننگ بیٹر امام الحق نے بھارتی ٹینس ثانیہ مرزا کو خراج تحسین پیش کیا۔

ثانیہ نے انسٹااسٹوریزمیں امام کا پیغام شیئرکرتے ہوئے خوشی کا اظہار کرتے ایموجی کے ساتھ ’شکریہ امام‘ لکھا تاہم ٹوئٹر پران کا اظہارتشکر تھوڑا مختلف رہا جس پر صارفین کو تبصروں کیلئے ایک نیا موضوع ہاتھ لگ گیا۔

امام الحق نے ثانیہ مرزا کی ٹینس سے ریٹائرمنٹ کو ایک عہد کا خاتمہ قراردیتے ہوئے لکھا، ’شاندارکیریئر پرمبارک ہو بھابھی، مجھے یقین ہے کہ آپ کھیلوں کی شوقین نوجوان لڑکیوں کے لئے ایک رول ماڈل ہوں گی، آپ کی مستقبل کی کوششوں کے لئے نیک خواہشات‘۔

یہی پیغام امام نے ٹوئٹر پربھی شیئرکیا جس کے جواب میں ثانیہ نے لکھا ، ’ تھینک یو میرے بھائی’۔

ثانیہ دبئی چیمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں 2 روز قبل امریکی ساتھی کھلاڑی کے ساتھ ڈبلز ایونٹ میں شریک ہوئی تھین انہیں روسی جوڑی نے اسٹریٹ سیٹس میں چھ چار اور چھ صفر سے ہرا دیا۔

اس شکست کے ساتھ ثانیہ مرزا کا 20 سالہ ٹینس کیرئیرختم ہوا، 36 سالہ ٹینس اسٹار نے 2003 میں پروفیشنل ٹینس کا آغاز کیا اور 6 گرینڈ سلم ٹرافیز اپنے نام کیں۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پرانہیں مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا رہا۔

cricket

Shoaib Malik

imam ul haq

Sania Mirza

tennis star