سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی بحالی کا تحریری حکم نامہ جاری
سپریم کورٹ نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی بحالی کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
سپریم کورٹ نے17 فروری کو سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگرکی بحالی کا حکم سنایا تھا، اب سپریم کورٹ نے غلام محمود ڈوگر کی بحالی کاحکم نامہ جاری کردیا ہے۔
عدالت نے اپنے تحریری حکمنامے میں لکھا ہے کہ حقائق کے جائزے کے بعد واضح ہے کہ غلام محمود ڈوگرٹرانسفرکی منظوری زبانی طور پر حاصل کی گئی، اور زبانی منظوری کے بعد تحریری طور پر الیکشن کمیشن سےاجازت حاصل کی گئی۔
حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ بادی النظر میں غلام محمود ڈوگر کی ٹرانسفر سپریم کورٹ کے 2 دسمبر کے حکم کی خلاف ورزی ہے، سی سی پی او لاہور کا معاملہ پہلے سے سپریم کورٹ میں زیر سماعت تھا، ایسے میں غلام محمود ڈوگر کی ٹرانسفر کیلئے دیا گیا 23 جنوری کا حکم برقرار نہیں رکھا جاسکتا۔
عدالت نے اپنے حکمنامے میں کہا ہے کہ غلام محمود ڈوگر کی ٹرانسفر کا 23 جنوری کا حکم معطل کیا جاتا ہے، غلام محمود ڈوگر کے کیس کی آئندہ سماعت پولیس ٹرانسفر پوسٹنگ کیس کے ساتھ کی جائے۔
Comments are closed on this story.