Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مارک شیٹ نہ ملنے پرمشتعل طالبہ نے پرنسپل کو آگ لگادی

کالج کی جانب سے طالبہ کومارک شیٹ فراہم نہیں کی جارہی تھی
شائع 23 فروری 2023 11:51am
پرنسپل کا جسم 90 فیصد جھلس گیا ہے - تصویر/ فری پک
پرنسپل کا جسم 90 فیصد جھلس گیا ہے - تصویر/ فری پک

بھارتی طالبہ نے مارک شیٹ نہ دیے جانے پر پرمبینہ طور پرکالج کی پرنسپل پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہراندور کے ایک کالج میں پیش آیا۔ آشوتوش سریواستو نامی سابق طالبہ امارک شیٹ ملنے میں تاخیر پرمشتعل تھی۔

اندورکے پولیس سپرنٹنڈنٹ بھگوت سنگھ نے بتایا کہ کالج کی 54 سالہ پرنسپل ویمکتا شرما کا جسم 90 فیصد جھلس گیا ہے جس کے باعث وہ فی الحال بیان دینے کی حالت میں نہیں ہیں۔

آگ لگتے ہی خاتون پرنسپل کالج کی مرکزی عمارت کی طرف بھاگیں، تو وہاں موجود دیگر اسٹاف نے انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا۔

پرنسپل کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے والی طالبہ کو بھی آگ کے باعث ہاتھ اور سینے پر معمولی زخم آئے۔ انتہائی اقدام اٹھانے کے بعد اس نے کالج کی عمارت سے چھلانک لگاکر خودکشی کرنے کی کوشش کی لیکن وہاں موجود چوکیدار نے طالبہ کو روک لیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق طالبہ نے ساتویں اور آٹھویں سمسٹر کے امتحانات دیے تھےجن کا رزلٹ جولائی 2022 میں آیا تھا۔ تاہم کئی مرتبہ درخواست کرنے کے بعد بھی کالج کی جانب سے اسے مارک شیٹ فراہم نہیں کی جارہی تھی۔

india

Student

تعلیم

Gujrat