Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

معاون پائلٹ دوران پرواز انسٹرکٹر کی موت کو مذاق سمجھا

مرنے والے 57 سالہ پائلٹ نے چار ماہ قبل معمول کا طبی معائنہ کروایا تھا
شائع 23 فروری 2023 10:50am

اپنے ساتھی پائلٹ کی موت کو مذاق سمجھنے والے معاون پائلٹ نے جہاز کو بحفاظت لینڈ کرادیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انگلینڈ میں ایک ناقابل یقین واقعہ پیش آیا، جہاں اپنے انسٹرکٹر کی موت کو مذاق سمجھتے ہوئے کو پائلٹ نے جہاز کو بحفاظت لینڈ کرادیا۔

رپورٹ کے مطابق جہاز کو لینڈ کرانے والا پائلٹ بھی قابل تھا، اور اسے اتفاق سے ہوا کی صورت حال کے پیش نظر حفاظتی طور پر بلایا گیا تھا لیکن یہ فیصلہ بہت سی جانیں بچا گیا۔

زندہ بچ جانے والے پائلٹ نے بتایا کہ ان کا کو پائلٹ ائرپورٹ سے اڑان بھرنے کے بعد میری معاونت کے ساتھ ساتھ معمول کی بات چیت کررہا تھا، اس کے آخری جملے تھے کہ ”اچھا لگ رہا ہے آپ کے پیچھے کچھ بھی نہیں ہے“۔

پائلٹ نے بتایا کہ کچھ دیر کے بعد ساتھی پائلٹ کا سر پیچھے کی جانب جھک گیا، تاہم مجھے یہ لگا کہ یہ میرے ساتھ سونے کا ڈرامہ کررہا ہے، دوران پرواز جب طیارہ مڑا تو متوفی پائلٹ کا سر میرے کندھے پر جھک گیا، لیکن پھر بھی میں اسے مذاق ہی سمجھا۔

پائلٹ کے مطابق جب میں نے بغیر کسی معاونت کے جہاز کو لینڈ کروادیا، تب پتہ چلا کہ یہ مذاق نہیں بلکہ حقیقت ہے کہ میرا ساتھی پائلٹ دوران سفرجان کی بازی ہار گیا تھا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے میڈیکل ڈپارٹمنٹ نے تحقیقات کے بعد نتیجہ اخذ کیا کہ فلائٹ انسٹرکٹر کے طور پر کام کرنے والے پائلٹ کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔

ایئر ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن برانچ نے انگلینڈ کے شہر بلیک پُول میں تحقیقات کی اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کی رپورٹ کو تسلی بخش قرار دیا۔

رپورٹ کے مطابق مرنے والے 57 سالہ پائلٹ نے چار ماہ قبل معمول کا طبی معائنہ کروایا تھا۔

England

Death of pilot during flight

Death of pilot