وزیراعظم کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
اجلاس میں صدر مملکت کو خط لکھنے کے معاملے پر بھی مشاورت
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت سیاسی صورتحال پر پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں صدر مملکت عارف علوی کو خط لکھنے کے معاملے پر بھی مشاورت کی گئی۔
وفاقی کابینہ نے الیکشن کے انعقاد کے لئے صدر کے الیکشن کمیشن کے خط پر جواب دینے کا فیصلہ کیا تھا۔
وزیراعظم نے گزشتہ روز صدر مملکت کو خط لکھنے کا اعلان کیا تھا۔
عارف علوی کو شہباز شریف کی جانب سے خط لکھا جائے گا جبکہ اتحادی رہنماؤں سے مزید مشاورت کی جائے گی
اجلاس کے شرکاء کو سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاخیر پر لیے جانے والے ازخود نوٹس پر بھی بریف کیا گیا۔
اجلاس میں پی ٹی آی کی جیل بھرو تحریک پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
PMLN
اسلام آباد
Supreme Court of Pakistan
PM Shehbaz Sharif
punjab kpk election
party leaders meeting
مقبول ترین
Comments are closed on this story.