Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کنگزکی چوتھی شکست پروسیم اکرم اشتعال میں، ویڈیو وائرل

'کراچی کنگز کا حال وہی ہے جو ماضی میں لاہور قلندرز کا تھا'
شائع 23 فروری 2023 09:58am
تصویر: ٹوئٹر
تصویر: ٹوئٹر

پاکستان سُپرلیگ کے 8 ویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کا حال وہی ہے جو ماضی میں لاہورقلندرزکا ہوتا تھا، گزشتہ روز چوتھی شکست پرٹیم صدر اور مینٹور وسیم اکرم اپنے غصے پرقابو نہ رکھ سکے۔

تاحال 5 میچز کھیل کر ایک میں کامیابی حاصل کرنے والی کنگز 3 کی کارکردگی بُری نہیں لیکن قسمت ان کاساتھ نہیں دے رہی کیونکہ 3 میچزمیں ٹیم جیت یقینی ہونے کے باوجود ہار گئی۔

گزشتہ روزملتان سلطانز کیخلاف سنسنی خیزمقابلے کے بعد 3 رنزسے کراچی کنگزکی شکست پر وسیم اکرم اپنےجذبات پر قابو نہ رکھ سکے ۔

سوشل میڈیا پروائرل ویڈیوزمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق کپتان نےپہلے بےبسی سے اپنا سرپکڑا اورپھرسامنے کرسی پرزوردار لات ماری۔

اس سے قبل بھی گزشتہ میچز میں ٹیم کی مسلسل ہار پروسیم اکرم کے چہرے کے تاثرات سے ان کے جذبات کا اندازہ لگایا جاتا رہا ہے۔

دوسری جانب وسیم اکرم کی ویڈیودیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے کیے اور دلچسپ میمز شیئرکیں۔

دوسری جانب وسیم اکرم کی ویڈیودیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے کیے اور دلچسپ میمز شیئرکیں۔

پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے کا آغاز 26 فروری سے ہوگا، فائنل 19 مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

cricket

karachi kings

Wasim Akram

Multan Sultan

PSL 8

PSL8