Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

بارکھان واقعے میں نیا موڑ، ’لاش گراں ناز کی نہیں‘

لڑکی سے زیادتی کے شواہد بھی ملے ہیں۔
اپ ڈیٹ 23 فروری 2023 08:48am

بارکھان میں ہوئے تہرے قتل کے واقعے کی تحقیقات میں نیا موڑ آگیا ہے۔

بارکھان واقعے میں جاں بحق خاتون کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے، جس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق لاش سولہ سے سترہ سالہ خاتون کی ہے۔

پولیس سرجن ڈاکٹرعائشہ فیض نے معاملے میں مقتول کہی جانے والی چالیس سالہ خاتون گراں ناز کی ہلاکت تردید کردی ہے۔

عبدالرحمان کھیتران کی گرفتاری کے بعد ورثاء کی جانب سے پوسٹ مارٹم کی اجازت دی گئی تھی۔

پوسٹ مارٹم میں مذکورہ سولہ سالہ لڑکی سے زیادتی کے شواہد بھی ملے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تشدد کے بعد خاتون کے سر پر تین گولیاں ماری گئیں، پھر شناخت چھپانے کیلئے چہرے اور سر پر تیزاب ڈالا گیا۔

ڈاکٹرعائشہ فیض کا کہنا ہے لاش دو سے تین دن پرانی ہے، ڈی این اے سیمپل لے کر لاہور بھیج دئے گئے ہیں۔

مقتولہ خاتون کو خان محمد مری کی اہلیہ بتایا جارہا تھا، لیکن اب ابتدائی رپورٹ نے خان محمد مری کی اہلیہ کی ہلاکت کی نفی کردی ہے۔

یہ تیسری لاش کس کی ہے نیا معمہ سامنے آگیا ہے۔

Barkhan Murder

Sardar Abdul Rehman Khetran