Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جیل بھرو تحریک میں گرفتار لوگوں کا پختونخوا جیلوں میں مرغ پلاؤ سے تواضع کا اعلان

ہمارا بندوبست پورا ہے، جتنے لوگ بھی ہوں ہم ان کو رکھیں گے، نگراں وزیر جیل خانہ جات پختونخوا
شائع 22 فروری 2023 10:28pm

خیبر پختونخوا کے نگران وزیر برائے جیل خانہ جات شفیع اللہ نے جیل بھرو تحریک کے قیدیوں کی چائے روٹی کے ساتھ مرغ پلاؤ سے بھی تواضع کرنے کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک شخص ہو یا ایک ہزار، اگر عدالت ان کو جیل بھیجے تو ہمارا بندوبست پورا ہے، جتنے لوگ بھی ہوں ہم ان کو رکھیں گے۔

نگران وزیر نے آج نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا کہ جیل جانے کا ایک طریقہ ہے، عدالت لوگوں کو جیل بھیجتی ہے ہم خود سے کسی کو نہیں پکڑ سکتے۔

وزیر جیل خانہ جات شفیع اللہ نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں 38 جیلیں ہیں جن میں 13 ہزار 851 قیدی موجود ہیں، ہماری جیلوں میں 13 ہزار 106 قیدیوں کی گنجائش ہے۔

KPK

Jail Bharo Tehreek