Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ، ایک دہشتگرد ہلاک

مقامی قبائلیوں کا علاقے سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کا عزم، آئی ایس پی آر
شائع 22 فروری 2023 08:56pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

شمالی وزیرستان کےعلاقے اسپن وام میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، فائرنگ کے شدید تبادلہ کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، اس موقع پر ہونے والے شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سکورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق مقامی قبائلیوں نے علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے بھرپور تعاون کا عزم کیا ہے۔

ISPR

North Waziristan

terrorist killed