Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’وہاج میرا ہاتھ نہیں چھوڑ رہا تھا‘ وائرل سین کے پیچھے کی کہانی

سب کو لگتا تھا کہ میں یہ سین نہیں کروں گی، یمنی زیدی
شائع 22 فروری 2023 08:56pm

ان دنوں مقبول ہونے والے پاکستانی ڈراموں میں وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کا تیرے بن بھی شامل ہے ڈرامہ کے ابتدائی ٹیزر سے مداحوں کو سوئمنگ پول والے سین کا انتظار ہے جو کافی رومانوی ہے ۔

تاہم ڈرامہ تیرے بن کے وائرل ہونے والے سوئمنگ پول کے سین کے بارے میں بات کرتے ہوئے یمنیٰ زیدی نے کہا کہ وہاج میرا ہاتھ نہیں چھوڑ رہا تھا کیونکہ ظاہر ہے کہ یہ ایک خطرناک سین تھا لیکن سب کچھ پرفیکٹ اور تکنیکی طور پر سیٹ تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس لیے ہدایت کار اور وہاج یہ توقع کر رہے تھے کہ شاید میں اس سین کو نہیں کروں گا کیونکہ بطور اداکار مجھے کچھ کام کرنے کے لیے بہت زیادہ تحفظات ہیں، اس لیے وہ مجھ سے بار بار پوچھ رہے تھے کہ میں یہ کروں گی یا نہیں؟ میں یہ بھی سوچ رہی تھی کہ پاکستانی ڈراموں کی تاریخ میں ایسا سین شوٹ نہیں ہوا ہے اور میں پاکستانی ناظرین کی خاطر ایسا کیا ۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ایک حقیقی طور پر فلمایا گیا تھااس وقت میرا دل بھی ڈوب رہا تھا کیونکہ ایسے سین آپ کو زخمی بھی کرسکتے ہیں۔

Yumna zaidi

drama Tere bin

Wahaj Ali