Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیصل قریشی نے مقبول ترین پاکستانی ڈرامے کی آفر کیوں ٹھکرائی؟

میں اس ڈرامے میں کام کرتا تو یہ اتنا کامیاب نہ ہوتا، اداکار
اپ ڈیٹ 22 فروری 2023 09:18pm

معروف پاکستانی اداکار فیصل قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ماضی میں ایک مشہور پاکستانی ڈرامے کی پیشکش ٹھکرائی تھی۔

گزشتہ دنوں فیصل قریشی نے فہد مصطفیٰ کے پروگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے مختلف سوالوں کے جوابات دیے، میزبان فہد مصطفیٰ نے اُن سے سوال کیا کہ کیا ایسا کوئی اسکرپٹ ہے جس کی پیشکش آپ نے ٹھکرادی ہو اور وہ ڈرامہ بعد میں بہت مشہور ہوگیا ہو؟

جواب میں اداکار نے کہا کہ مجھے ڈرامہ سیریل ہمسفر میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی لیکن میں نے اس میں کام کرنے سے منع کردیا تھا اور یہ ڈرامہ بعد میں پاکستان اور بھارت میں بہت مشہور ہوگیا۔

فیصل قریشی نے کہا ہے مجھے ایسا لگتا ہے میں نے اس ڈرامے میں کام نہ کرکے بہت اچھا کیا کیونکہ اس میں ماہرہ اور فواد کی جوڑی بہت کمال تھی اور ہوسکتا ہے کہ اگر میں اس ڈرامے میں کام کرتا تو یہ اتنا کامیاب نہ ہوتا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ہمسفر کی کہانی میری ذات زرہ بے نشان سے کافی ملتی جلتی لگی تھی اور یہ بھی پیشکش کو ٹھکرانے کی ایک وجہ تھی۔

فیصل قریشی نے کہا کہ اس کے علاوہ میں نے ڈرامہ اُڈاری کرنے سے انکار کیا تھا کیونکہ وہ ڈرامے میں امتیاز جیسا کردار کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔

واضح رہے ڈرامہ اڈراری میں امتیاز کا کردار اداکار احسن خان نے ادا کیا تھا۔

Faysal Qureshi

Udari

Humsafar