Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

’سوارا بھاسکر ”حلالہ“ کیلئے تیار رہیں‘

اگر سوارا ہزاروں مردوں کے ساتھ رات گزارنا چاہیں تو انہیں یہ شادی مبارک ہو، مہنت راجو داس
شائع 22 فروری 2023 08:22pm

بھارت کے ایک انتہا پسند ہندو گروہ ”ایودھیا ہنومان گڑھی“ کے رہنما مہنت راجو داس نے بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر کی مسلمان سیاست دان فہد احمد سے شادی پر انتہائی متنازع بیان دیا ہے۔

راجو داس نے غیراخلاقی گفتگو کی انتہا کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر سوارا بھاسکر ہزاروں مردوں کے ساتھ رات گزارنا چاہیں تو انہیں یہ شادی مبارک ہو۔‘

راجو داس نے سوارا بھاسکر کوپیغام دیتے ہوئے کہا کہ ’راکھی ساونت کی مثال سب کے سامنے ہے۔ اس لیے سوارا بھاسکر کو بھی اب حلالہ کے لیے تیار رہنا چاہیے۔‘

انتہا پسند ہندو رہنما نے کہا کہ سوارا بھاسکر ”بھارت تیرے ٹکڑے ہوں گے انشاء اللہ“ گینگ کی رکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس لڑکے کو ’سوارا بھاسکر نے 10 دن پہلے ٹویٹ کیا اور کہا کہ بھائی کسی اچھی لڑکی سے شادی کر لو۔ دس دن بعد وہ اسی لڑکے سے شادی کر لیتی ہیں۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر سوارا بھاسکر مضبوط خاتون ہیں تو انہیں اس کمیونٹی میں شادی نہیں کرنی چاہئے تھی۔

بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے سماج وادی پارٹی مہاراشٹر یوتھ بریگیڈ کے صدر فہد احمد کو اپنا ہمسفر منتخب کیا ہے، تاہم ان کی شادی کے بعد تنازعات پیدا ہونے لگے ہیں۔

درگاہ اعلیٰ حضرت سے وابستہ تنظیم آل انڈیا مسلم جماعت کے صدر مولانا شہاب الدین رضوی نے بھی سوارا بھاسکر کی شادی کو ناجائز قرار دیا ہے۔

سوارا بھاسکر نے فہد احمد کے ساتھ کورٹ میرج کی ہے، اور اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی مذہب اسلام کے مطابق فہد احمد سے شادی کریں گی۔

فہد اُترپردیش (یو پی) کے بریلی ضلع کے علاقے بہیڑی کے رہنے والے ہیں اور ان کا خاندان آج بھی یہیں رہتا ہے۔ مولانا شہاب الدین رضوی کا کہنا ہے کہ پہلے سوارا بھاسکر اسلام قبول کریں تب ہی یہ نکاح جائز ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام قبول کیے بغیر سوارا بھاسکر فہد احمد سے نکاح نہیں کر سکتی ہیں۔ غیر مسلم سے نکاح شریعت میں ناجائز ہے۔

خیال رہے کہ اس شادی کیلئے نہ تو سوارا نے اپنا مذہب تبدیل کیا ہے اور نہ ہی فہد نے۔

سوارا اور فہد کے درمیان دوستی اور پیار این آر سی احتجاج کے دوران پروان چڑھا تھا۔

فہد احمد، سوارا سے چار سال چھوٹے ہیں اور یہ جوڑی این آر سی کے خلاف تحریک کے دوران ایک دوسرے کے قریب آئی تھی۔

Swara Bhaskar

Fahad Zirar Ahmed

Mahant Raju Das