Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جیل بھرو تحریک: ’پی ٹی آئی رہنماؤں کیلئے بدین اوپن جیل کھول دی ہے‘

چھپکلی، سانپوں اور کاکروچ سے ڈرنے والے سوچ سمجھ کر آئیں، ناصر حسین شاہ
شائع 22 فروری 2023 06:32pm
تصویر: فہیم صدیقی/وائٹ اسٹار
تصویر: فہیم صدیقی/وائٹ اسٹار

وزیرِ بلدیات سندھ سید ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کیلئے بدین اوپن جیل کھول دی ہے، ہم نے مچھر مار اسپرے بدین اوپن جیل میں کروایا ہے۔ باقی چھپکلی، سانپوں اور کاکروچ سے ڈرنے والے سوچ سمجھ کر آئیں۔

ناصر حسین شاہ نے پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کے آغاز پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بدین اوپن جیل بہت بڑی ہے، پی ٹی آئی کے شوقیہ قیدی وہاں کھیتی باڑی کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سینٹرل جیل میں دوڑ لگانے اور بلدیاتی انتخابات میں دیوار پھلانگ کر بھاگنے والے پی ٹی آئی رہنما بدین جیل میں خوش رہیں گے۔

جیل بھرو تحریک پر ردعمل میں ان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود اور اسد عمر پہلے ہی کیوں نہ گرفتاری دیں، لیکن خان صاحب کی نااہلی کی صورت میں پی ٹی آئی کی صدارت پرویز الہٰی کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا کوئی بھی گرفتار رکن جب واپس آیا تو خان صاحب کا اُس پر اعتبار نہ رہا اور اب اس میں اضافہ ہوگا۔

ناصر حسین شاہ کہتے ہیں کہ عمران خان کی نظر میں اب شہباز گل، فواد چوہدری اور اعظم سواتی قابلِ اعتبار نہیں رہے۔

pti

Nasir Hussain Shah

Jail Bharo Tehreek

Badin Open Prison