Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

فی تولہ سونا 1 لاکھ 95 ہزار 600 روپے پر پہنچ گیا
شائع 22 فروری 2023 05:25pm
فوٹو — رائٹرز
فوٹو — رائٹرز

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق یکدم 1400 روپے کی واضح کمی کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 95 ہزار 600 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 1174 روپے کمی سے 1 لاکھ 67 ہزار 695 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں 8 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونا 1840 ڈالر پر آگیا ہے۔

Gold prices

gold market

karachi gold rates

Gold rates Pakistan