Aaj News

منگل, دسمبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Akhirah 1446  

زلزلےسے قبل اپنی موت کی پیشگوئی کرنے والے نوجوان تُرک شیف کے مداح افسردہ

طہ دیماز نے آخری انٹرویو میں اپنی موت کی پیشگوئی کی تھی
شائع 22 فروری 2023 03:47pm
تصویر/ انسٹاگرام
تصویر/ انسٹاگرام

ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں ہزاروں افراد القمہ اجل بن چکے ییں جن میں نوجوان سوشل میڈیا انفلوئنسراورشیف طحہٰ دیماز بھی شامل ہے، طحہٰ نے اپنی موت کی پیشگوئی کردی تھی۔

انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پرشہرت پانے والے ینگ شیف ’ طہ دیماز مداح ان کی ناگہانی موت پر اپنے غم کا اظہار کر رہے ہیں، جو 6 فروری کو ترکیہ کے خوفناک زلزلہ میں ملبے تلے دب کر جان کی بازی ہار گئے تھے۔

طہ دیماز کے مداحوں کے افسردہ ہونے کی ایک وجہ 4 ماہ قبل آخری انٹرویو میں اپنی موت کی پیشگوئی کرنا بھی ہے۔

طہ دیماز سے جب پوچھا گیا کہ مستقبل میں ان کے پاس کون کون سے پروجیکٹس ہیں جن پروہ کام کریں گے، توجواب میں ان کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں کہ کل جئیں گے یا نہیں۔

طحہٰ دیمازاوران کی بہن کی لاش زلزلے کے 12 دن بعد ملی تھی، وہ اپنی خالہ کے گھر ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوئے تھے۔

’’ینگ شیف ’‘ بہن کے ہمراہ ایک ہفتہ قبل ہی خالہ سے ملنے ان کے گھرگئے تھے اور وہیں مقیم تھے۔

انسٹا گرام پرطحہٰ کے 13 لاکھ سے زائد فالوورز تھے۔

TikTok

turkiye