Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاورکے نوجوانوں کا انوکھا کارنامہ، پلاسٹک کی بوتلوں سے اینٹیں تیار کرلی

یہ اینٹیں روایتی اینٹ کی نسبت نہ صرف سستی اور زیادہ مضوط ہیں
شائع 22 فروری 2023 01:58pm

اینٹوں کے بارے میں تو آپ نے سنا ہوگا لیکن پلاسٹک کی بوتلوں سے بھی اینٹیں بن سکتی ہے یہ آپ نے کبھی نہیں سنا ہوگا۔

پشاور کے نوجوانوں نے پلاسٹک کی بوتل سے اینٹیں بنانا شروع کردی ہیں، جو روایتی اینٹ کی نسبت نہ صرف سستی اور زیادہ مضوط ہیں۔

یہ اینٹیں موحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے بھی فائدہ مند ہیں۔

پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات کا سامنا ہے جس سے نمٹنے کیلئے نوجوانوں نے ریت ڈال کر پلاسٹک کی بوتل سے اینٹیں بنانے کا ماڈل تیار کرلیا ہے۔

پلاسٹک بوتلوں سے بننے والی اینٹوں کے حوالے سے نوجوانوں کا ماننا ہے کہ یہ اینٹیں نہ صرف سستی پڑیں گی بلکہ روایتی اینٹوں سے کئی گنا مضبوط بھی ہیں۔

نوجوانوں نے مطالبہ کیا کہ ماحولیات کو محفوظ بنانے کیلئے حکومت کو ایسے آئیڈیاز کو فروغ پر توجہ دینی ہوگی۔

peshawar

bricks

Plastic Bricks