Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چائنا ڈویلپمنٹ بینک نے پاکستان کے لئے 700 ملین ڈالرز کی منظوری دے دی

رقم ملنے سے ذرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا
شائع 22 فروری 2023 12:47pm

چائنا ڈویلپمنٹ بینک نے پاکستان کیلئے 700 ملین ڈالرز کی منظور دے دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ چائنا ڈویلپمنٹ بینک نے پاکستان کیلئے 700 ملین ڈالرز کی منظور دے دی ہے۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ اسٹیک بینک آف پاکستان کو یہ رقم اس ہفتے ملنے کی توقع ہے، اور اس رقم سے ذرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

Ishaq Dar

State Bank Of pakistan

china development bank