سوزوکی موٹرز نے گاڑیوں کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا
ملک میں مہنگائی کا یہ عالم ہے کہ پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد شہریوں کے لئے سفرکرنا تو مشکل ہوگیا لیکن اب گاڑیوں کی قیمتیں بھی آسمان کی بلندی کو چھورہی ہیں۔
پاک وہیلز کے مطابق پاکستان سوزوکی موٹرز نے گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے جس کے بعد گاڑی خریدنا عام آدمی کے بس میں نہیں رہا۔
سوزوکی آلٹو
سوزوکی کی جانب سے آلٹو وی ایکس کی قیمت میں ایک لاکھ 10 ہزار روپے کا اضافہ کردیا، جس کے بعد نئی قیمت 21 لاکھ 44 ہزار روپے پر پہنچ گئی ہے۔
آلٹو ویک ایکس آر کی قیمت ایک لاکھ 28 ہزار روپے اضافے کے بعد 24 لاکھ 87 ہزار روپے پر تک پہنچ چکی ہے۔
سوزوکی ویگن
ویگن آر وی ایکس آر کی قیمت میں ایک لاکھ 85 ہزار روپےاضافے کے بعد نئی قیمت 30 لاکھ 62 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
ویگن آر وی ایکس ایل کی قیمت میں ایک لاکھ 96 ہزار روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 32 لاکھ 48 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
سوزوکی سوئفٹ
سوزوکی سوئفٹ کی قیمت میں بھی دو لاکھ 45 ہزار کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 40 لاکھ 52 ہزار روپے پر پہنچ گئی ہے۔
سوزوکی کلٹس
کلٹس وی ایکس آر کی قیمت میں دو لاکھ 14 ہزار روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 35 لاکھ 40 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
کلٹس وی ایکس ایل کی قیمت میں دو لاکھ 35 ہزار کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 38 لاکھ 89 ہزار روپے جاپہنچی ہے۔
خیال رہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق 20 فروری سے ہوچکا ہے۔
Comments are closed on this story.