Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کاربونیٹڈ مشروب کا ایک ایسا استعمال جو بڑی مشکل چٹکیوں میں حل کردے

آپ کولا کی بوتل کو پینے کے بجائے استعمال کو زیادہ ترجیح دیں گے
شائع 22 فروری 2023 12:05pm

طبی ماہرین کاربونیٹڈ مشروبات کا استعمال ترک کرنے سے متعلق کچھ غلط نہیں کہتے لیکن بہت بڑی تعداد میں پسند کیے جانے والے یہ مشروبات کئی ایسے کام بھی دکھاتے ہیں جو زندگی آسان بنا سکتے ہیں

کوکا کولا بھی ایک ایسا ہی مشروب ہے جس سے ٹوائلٹ کی بہترین صفائی ہوتے دیکھ کربھی اسے پینے کے شائق عبرت نہیں پکڑتے لیکن اب ایک ایسا استعمال سامنے آیا ہے جو بہت سوں کو پسند آئے گا اور فریج میں رکھی کولا کی بوتل کو پینے کے بجائے اس کے استعمال کو زیادہ ترجیح دیں گے۔

کولا درحقیقت بہت سی مختلف چیزوں کے لیے مفید ہے، جس سے آپ اپنی چائے کی کیتلی کو صاف کرنے کے ساتھ ہی ٹوائلٹ کو صاف کرنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ مشروب کسی بھی چیز کو صاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس کا سب سے اچھا فائدہ ایسے موقع پر بھی ہوتا ہے جب اکثر چھوٹے بچے اپنے بالوں میں چیونگم چپکالیتے ہیں، جسے نکالنا مشکل ہی نہیں تقریباً ناممکن جاتا ہے لیکن ایسے میں اگر بالوں کو کوکا کولا سے دھو لیا جائے تواس کے اثرات حیران کن ہوں گے۔

بچوں کے بالوں سے چیونگم نکالنے کے لیےایک پیالے کو کوکا کولا سے بھریں اوراس میں سر جھکا کرچیونگم والوں بالوں کا حصہ ڈبو کرتھوڑی دیر کیلئے رہنے دیں۔

آپ دیکھیں گے کہ چیونگم آپ کے بالوں سے نکل کرعلیحدہ ہوجائے گی، یہ آسان طریقہ اس بڑی مشکل سے چند منٹوں میں نجات دلا سکتا ہے۔

صحت

coca cola

Beauty Hacks

Beauty Tips