Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب: یوریا کھاد کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کا حکم

ڈپٹی کمشنرز کو گورننس اور سروس ڈلیوری بہتر بنانے کی ہدایت
شائع 22 فروری 2023 11:16am
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے یوریا کھاد کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنرز کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا جس میں انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو گورننس اور سروس ڈلیوری بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

چیف سیکرٹری نے اجلاس کے دوران کہا کہ انتظامی افسران خود فیلڈ میں نکل کر صورتحال کا جائزہ لیں، گورننس اور سروس ڈلیوری میں واضح بہتری نظر آنی چاہیئے۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے والے اضلاع کو وارننگ جاری کر دی۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنرز منڈیوں کا دورہ کر کے نیلامی کے عمل کی نگرانی کریں، یوریا کھاد کی مقررہ نرخوں پر وافر دستیابی یقینی بنائی جائے۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے یوریا کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا حکم بھی دے دیا۔

زاہد اختر زمان نے کہا کہ تعلیمی اداروں، اسپتالوں، مراکز صحت میں ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

چیف سیکرٹری نے شہروں میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے اور وال چاکنگ کے خاتمے سے متعلق بھی ہدایات جاری کیں۔

lahore

cheif secratory punjab

zahid akhter zaman