Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں آٹا اور گھی نایاب اور حکومت نیب افسروں کی تبدیلیوں میں لگی ہے، شیخ رشید

پاکستان آئی ایم ایف کا پانچواں اور ایشیاء کا پہلا مقروض ترین ملک ہے، شیخ رشید
شائع 22 فروری 2023 11:12am

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کاپانچواں اور ایشیاء کا پہلا مقروض ترین ملک ہے، ملک میں آٹا اور گھی نایاب اور حکومت نیب افسروں کی تبدیلیوں میں لگی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان آئی ایم ایف کا پانچواں اور ایشیاء کا پہلا مقروض ترین ملک ہے، اور بلاول موج میلے منارہا ہے، 75 سالوں میں تمام وزرائے خارجہ نے جتنے دورے کیے اتنے بلاول نے اکیلے کرلیے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیر پیٹرولیم آذر بائیجان میں ادھار تیل اور ایل این جی کے لیے دھکے کھا رہا ہے، ملک میں آٹا اور گھی نایاب اور حکومت نیب افسروں کی تبدیلیوں میں لگی ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آبپارہ پولیس نے پنجاب کے علاقے میں میرے گھر میں ڈکیتی کی اور میرا سامان چوری کیا، اپنی وردی بھی خود ہی پھاڑی اور مقدمہ بھی مجھ پر کردیا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عدالت میں ویڈیو کے ساتھ آبپارہ پولیس اور اس کے پیچھے چھپے چہرے کو بے نقاب کرکے پوسٹمارٹم کروں گا، کل مری تاریخ پر بھی پیش ہوں گا۔

Sheikh Rasheed