Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بجلی کے صارفین پر17 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں

بجلی چوری اور لائن لاسزز کے 2 ارب روپے صارفین سے وصول کیے جائیں گے
شائع 22 فروری 2023 10:54am

بجلی صارفین سے اکتوبر سے دسمبر2022 کیلئے 17 ارب روپے وصول کیے جائیں گے۔

بجلی کے صارفین پر 17 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری شروع ہوگئی ہیں، اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر نیپرا میں سماعت آج ہورہی ہے۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر سماعت چئیرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کررہے ہیں۔

بجلی کے بلوں میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ شامل کی جائے گی، اور بجلی صارفین سے اکتوبر سے دسمبر 2022 کیلئے17ارب روپے وصول کیے جائیں گے۔

درخواست کے مطابق بجلی چوری اور لائن لاسزز کے 2 ارب روپے صارفین سے وصول کیے جائیں گے، جب کہ پاور پلانٹس کی مرمت کا بوجھ بھی صارفین پر ڈالا جائے گا۔

WAPDA