لاہور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو فرخ حبیب کو ہراساں کرنے سے روک دیا
عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کی درخواست نمٹا دی
لاہور ہائیکورٹ نے ایف آٸی اے کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کو غیر قانونی طور پر ہراساں کرنے سے روک دیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں فرخ حبیب کو ہراساں کرنے کے معاملے پر سماعت ہوئی، پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے احمد پنسوتہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوٸے۔
فرخ حبیب کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ایف آٸی اے نے طلبی کا نوٹس جاری کیا، ایف آٸی اے کی انکواٸری میں شامل تفتیش ہونا چاہتے ہیں، ایف آٸی اے غیر قانونی طور پر ہراساں کر رہا ہے۔
وکیل فرخ حبیب نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ایف آٸی اے کو ہراساں کرنے اور غیر قانونی کاررواٸی سے روکے۔
بعدازاں عدالت نے ایف آٸی اے کو فرخ حبیب کو غیر قانونی طور پر ہراساں کرنے سے روکتے ہوئے درخواست نمٹادی۔
pti
Farrukh Habib
FIA
Lahore High Court
harassments
مقبول ترین
Comments are closed on this story.