Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیرا سیٹامول کی نئی قیمت مقرر کردی گئی

ڈریپ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
شائع 22 فروری 2023 10:40am
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے سردرد اوربخارکی دوائی پیرا سیٹامول کی نئی قیمت مقرر کردی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ڈریپ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیراسیٹامول 500 گرام کی ایک گولی کی قیمت 2 روپے 67 مقرر کردی گئی جبکہ 200 گولیوں کا ڈبہ 534 روپے میں فروختوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیراسیٹامول کیفین کی ایک گولی کی قیمت 3 روپے 32 پیسے کر دی گئی ہے۔

پیراسیٹامول (کیفین) 65/500 ملی گرام کی 100 گولیوں کی قیمت 332 روپے مقررکی گئی ہے۔

ڈریپ کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد قیمتوں کا تعین کیا گیا۔ نوٹیفیکیشن میں درج قیمتوں کے تحت ہی پیراسیٹامول فروخت ہوگی۔

Price

medicines

peracitamol tablet

drug regulatory authority of pakistan