Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

عمران خان کی قوم سے جیل بھرو تحریک میں شامل ہونے کی اپیل

جیل بھرو تحریک ایک جہاد اور آزادی کا نام ہے، عمران خان
شائع 22 فروری 2023 10:20am

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک قوم کو ادھر لے جائے گی جہاں آزاد اور خوشحال پاکستان بنے گا۔

اپنے ویڈیو بیان میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے عوام سے جیل بھرو تحریک میں شامل ہونے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ جیل بھرو تحریک ایک جہاد اور آزادی کا نام ہے، جب ریاست آپ کے بنیادی حقوق کی حفاظت کرے گی تبھی خوشحال اور آزاد پاکستان بنے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام جتنی زیادہ تعداد میں شرکت کریں گے اتنی جلدی ہم اپنے مقصد پر پہنچ جائیں گے، ہم اپنے ملک کو حقیقی طور پر آزاد کرالیں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ سارے پاکستانی ہماری جیل بھرو تحریک میں شامل ہوں، یہ تحریک آپ کو ادھر لے جائے گی جہاں آزاد اور خوشحال پاکستان بنے گا۔

imran khan

Jail Bharo Tehreek