Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ارشد شریف کی 50 ویں سالگرہ پر بیٹی علیزہ کا دل گُداز پیغام

علیزہ کی ٹویٹ پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا جواب
شائع 22 فروری 2023 10:21am
تصویر: علیزہ ارشد/ٹوئٹر ہینڈل
تصویر: علیزہ ارشد/ٹوئٹر ہینڈل

کینیا میں قتل کیے جانے والے صحافی ارشد شریف کی بیٹی نے والد کی 50ویں سالگرہ پر اُن کے نام سوشل میڈیا پر جذباتی اوردل گداز پیغام لکھا ہے۔ جواب میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے انہیں تسلی دی۔

مقتول صحافی کی بیٹی علیزہ نے سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹروالد کو 50 ویں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا، ’ میں آپ کو الفاظ میں نہیں بتاسکتی کہ آپ کی کمی کتنی محسوس ہوتی ہے، جتنا آپ جانتے ہوں گے میں اس سے کہیں زیادہ آپ سے پیارکرتی ہوں۔’

علیزہ نے والد کے نام پیغام میں مزید کہا کہ وہ ان سے ملاقات کے لیے دن گن رہی ہیں۔

اس ٹویٹ کے جواب میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے انہیں تسلی دیتے ہوئے لکھا کہ ، ’علیزہ آپ کے والد ہمیشہ زندہ رہیں گے۔‘

فواد چوہدری کے مطابق ، ’ارشد شریف آزادی، حق گوئی اورظالم کے خلاف جہاد کا ایک استعارہ ہیں اورایسی شخصیات صدیوں رہتی ہیں‘۔

پی ٹی آئی رہنما نےارشد شریف کومیرے دوست اور بھائی کہتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔

واضح رہے کہ ارشد شریف کو 22 اور 23 اکتوبر کی درمیانی شب گاڑی میں جاتے ہوئے کینیائی پولیس نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، اس قتل کے محرکات تاحال سامنے نہیں آسکی، معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہے۔

کیس کی تفتیش کے لیے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی قائم کی گئی ہے جو کینیا کے کئی دورے کرچکی ہے۔

pti

Fawad Chaudhary

arshad sharif

Aleeza Arshad