Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایک کروڑ کے مبینہ فراڈ میں ملوث خاتون نے دوبارہ عدالت سے رجوع کرلیا

مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں ،ہراساں کیا جارہا ہے، درخواست
اپ ڈیٹ 22 فروری 2023 11:52am

فراڈ کے الزام میں ملوث خاتون ردا تبسم نے متاثرین کے خلاف دوبارہ عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

واضح رہے ردا تبسم ایک آن لائن سیلر ہیں جن پر ملک بھر کی کم از کم 41 خواتین کے ساتھ 10 ملین (ایک کروڑ روپے) سے زائد کے فراڈ کا الزام ہے۔

ردا تبسم کی جانب سے مقدمے کے اندارج کیلئے درخواست دائرکی گئی جس موقف پیش کیا ہے کہ عینی فیصل، قاسم، حنا کامران اور خضرہ آصف مجھے اور میرے اہل خانہ کو دھمکیاں دیتے ہیں۔

درخواست میں کہا کہ میری روز مرہ زندگی اور کاروبارمیں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔ مجھے دھمکیاں دی جاتی ہیں، ہراساں کیاجاتا ہے۔

خاتون نے الزام عائد کیا کہ میرے خلاف جعلی مقدمات بنائے جا رہے ہیں اور بلیک میل کرتے ہیں۔

عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں کہا کہ ایس ایس پی سینٹرل اور ایس ایچ اوعزیزآباد کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

دوسری جانب اس کیس میں مبینہ متاثرین کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار پرخواتین سے 17 کروڑ سے زائد رقم بٹورنے کا الزام ہے۔

court

Rida Tabassum