Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جہلم میں نرس نومولود بچی کو الیکٹرک ہیٹر پر رکھ کر بھول گئی

بچی کا جسم مختلف حصوں سے جل گیا،اسپتال ذرائع
شائع 22 فروری 2023 09:23am
تصویر/ روئٹرز
تصویر/ روئٹرز

جہلم کے ہیلتھ یونٹ بھٹیا میں نرس نومولود بچی کو ڈلیوری کے بعد وارمر پر رکھ کر بھول گئی جس کے باعث بچی کا جسم جل گیا۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈلیوری کے بعد اسٹاف نومولود کو وارمر پر رکھ کر بھول گئی اور وارمر پر لگے ہیٹر کا درجہ حرارت تیز ہوتا رہا جس سے بچی کا جسم مختلف حصوں سے جل گیا۔

مزید پڑھیں: فضائی آلودگی ماں کے پیٹ میں بھی بچوں کی جان لینے لگی

مزید بتایا کہ نومولود بچی کو تشویشناک حالت میں نومولود بچی کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی ای او ہیلتھ نے لیبر روم میں تعینات تمام اسٹاف معطل کردیا۔

صحت

punjab

Jhelum

Newborn Baby