Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اے این پی نے ضمنی انتخابات کے معاملے پر پھر یوٹرن لے لیا

پی ڈی ایم نے اے این پی سے انتخابات میں حصہ نہ لینے کی درخواست کی تھی۔
شائع 21 فروری 2023 09:48pm

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے ضمنی انتخابات کے معاملے پر پھر یوٹرن لے لیا، ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ اے این پی قومی اسمبلی کے ضمنی اتنخابات میں حصہ نہیں لے گی۔

حکومتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے اے این پی سے انتخابات میں حصہ نہ لینے کی درخواست کی تھی۔

ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ مشاورت کے بعد الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، اے این پی عام انتخابات میں حصہ لے گی۔

رہنما اے این پی نے کہا کہ نام نہاد سیاسی جماعت نے انتخابات کو مذاق بنایا ہوا ہے، تین ماہ کیلئے قوم کے کروڑوں خرچ کرنا زیادتی ہوگی۔

by election

ANP

aimal wali khan