Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکمران اتحاد کا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا متفقہ فیصلہ

الیکشن لڑنا تھا، ایوان میں ہی آنا تھا تو اسمبلیاں کیوں توڑیں؟ مریم اورنگزیب
شائع 21 فروری 2023 09:26pm
پی ڈی ایم اجلاس۔ فوٹو — فائل
پی ڈی ایم اجلاس۔ فوٹو — فائل

حکومتی اتحاد نے قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات نہ لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ فسادی جماعت ضمنی الیکشن لڑے اور اسمبلی میں آ جائے، ایک جماعت استعفوں کی منظوری اور کبھی استعفے منظور نہ کرنے کے لئے عدالتوں میں جاتی ہے۔

پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن لڑنا تھا، ایوان میں ہی آنا تھا تو اسمبلیاں کیوں توڑیں؟ استعفے کیوں دیئے تھے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی چکرا چکی ہے کیا کرے، عدالت جائے، اسمبلی یا الیکشن میں جائے، البتہ ملک کو کسی ایک شخص کے انتشار کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے۔

واضح رہے کہ پی ڈی ٰایم پہلے ہی قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرچکی تھی جب کہ ن لیگ نے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے بھی الیکشن نہ لڑنے کی درخواست کی تھی۔

PDM

PPP

MQM

National Assembly

Maryam Aurangzeb

by election