Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گھر میں دھماکے سے ایمن خان زخمی، منیب بٹ کی تصدیق

سیوریج لائن میں دھماکے ایمن اور منیب کا گھر جزوی طور پر تباہ ہوگیا تھا
شائع 21 فروری 2023 08:54pm

پاکستان شوبز اندسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے سوشل میڈیا پر ان کے گھر میں دھماکے کے حوالے سے گردش کرتی خبروں کی تصدیق کردی۔

انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکار نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئےلکھا کہ ”گزشتہ اتوار کو ان کا آدھا گھر سیوریج لائن میں ہونے والے گیس دھماکے کی نظر ہوگیا۔اس دھماکے میں آدھے گھر کو شدید نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن ان کی اہلیہ اور اداکارہ ایمن خان اور گھر کی ملازمہ حادثے میں زخمی ہوگئیں لیکن اللہ نے رحم کیا، دونوں اب بہتر ہیں“۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ”ایسے حادثات اور وقت ہی بتاتے ہیں کہ زندگی میں کس چیز کی سب سے زیادہ اہمیت ہے، بےشک اہل خانہ اور پیاروں کی حفاظت سب سے اہم ہے“۔

اداکار نے اپنے چاہنے والوں اور خیر خواہوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے لکھا کہ ”میں اور میرے اہل خانہ آپ سب کی دعاؤں اور پیار کے بہت مشکور ہیں“۔

گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ مشہور ٹی وی اداکارہ ایمن خان اور ان کے شوہر منیب بٹ کے فیڈرل بی ایریا کے بلاک 10 میں واقع گھر میں سیوریج لائن میں دھماکے سے ایک دیوار گر گئی، جس کے نتیجے میں گھریلو ملازم اور دو بچوں کو معمولی زخم آئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ انہیں اتوار کو دوپہر 1:45 بجے مددگار 15 میں اداکار منیب بٹ کے گھر کے اندر دھماکے کی اطلاع ملی اور پولیس فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچی اور گھر کی تلاشی کی۔

Aiman Khan

Muneeb butt