Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چوہدری شجاعت نے پرویز الٰہی کی پارٹی رکنیت ختم کردی

پرویز الٰہی پارٹی عہدے سے برخاست، ترجمان ق لیگ کی تصدیق
شائع 21 فروری 2023 07:23pm
چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی۔ فوٹو — فائل
چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی۔ فوٹو — فائل

صدر مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی پارٹی رکنیت ختم کردی۔

چوہدری شجاعت نے پرویز الٰہی کی پارٹی رکنیت ختم کرتے ہوئے ان کے تمام عہدے اور ان کے مقرر کردہ پارٹی عہدے بھی واپس لے لیے گئے۔

پرویز الٰہی کو آئندہ مسلم لیگ ق کا نام استعمال کرنے سے منع کردیا گیا، پارٹی ترجمان مصطفیٰ ملک نے سابق وزیراعلیٰ کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کی تصدیق کردی ہے۔

خیال رہے کہ چوہدری شجاعت نے 16 جنوری کو پرویز الٰہی کو غیر آئینی اجلاس بلانے پر شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

شوکاز نوٹس میں کہا گیا تھا کہ صوبائی صدر پارٹی کو کسی دوسری جماعت میں ضم نہیں کر سکتا، ‏مسلم لیگ ق بحیثیت سیاسی جماعت اپنا تشخص اور ووٹ بینک رکھتی ہے، پرویزالہٰی 7 دن میں وضاحت پیش کریں۔

Chaudhry Pervaiz Elahi

PMLQ

Chaudhry Shujat Hussain