Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جیل بھرو تحریک: خواتین، غریب کارکنوں کی گرفتاری سے گریز کیا جائے، رانا ثناء

قانون توڑنے والوں کو عوام کے سامنے لایا جائے گا، وزیر داخلہ
اپ ڈیٹ 21 فروری 2023 07:17pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک کے اصل مقاصد ایک ڈرامہ رچانا، میڈیا کی توجہ حاصل کرنا، امن وامان کی صورتِ حال کو متاثر کرنا اور عدم استحکام پیدا کرنا۔

اسلام آباد میں وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ کی زیرصدارت امن و امان کی صورتِ حال پر اجلاس ہوا، جس میں جیل بھرو تحریک سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں سیکرٹری داخلہ، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد کے آئی جیز سمیت ہوم سیکرٹریز، کمشنر اسلام آباد اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ قانون توڑنے والوں کو عوام کے سامنے لایا جائے گا، قانون شکنوں کا اصل چہرہ بے نقاب کریں گے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ خواتین اورغریب کارکنوں کی گرفتاری سے گریز کیا جائے۔

Rana Sanaullah

Jail Bharo Tehreek