Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

عدلیہ احترام کھو رہی ہیں، احترام فیصلوں سےہوگا

صدرعارف علوی نے آئین کو توڑا ہے،قمرزمان کائرہ
شائع 21 فروری 2023 05:24pm
فوٹو بذریعہ اے پی پی
فوٹو بذریعہ اے پی پی

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نےکہا ہے کہ ٹانگیں کٹی ہوئی ہوں تو5 ماہ میں ٹھیک ہوجاتی ہیں لیکن عمران خان کا ایسا کون سا زخم ہے جو ٹھیک نہیں ہورہا، عدلیہ کو بھی اپنا احترام بحال کرنا ہوگا۔

صدر پاکستان عارف علوی کی جانب سے الیکشن کےاعلان اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی عدالت میں پیشی کے معاملے پر تنقید کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان کی لاہورہائیکورٹ میں پیشی کےمعاملے پر ڈرامہ کیا گیا، کارکنان کو بلاکر ریلی نکالی گئی۔ عمران خان نےحفاظتی ضمانت کی درخواست کی، ٹرک پرچڑھ کرجلسہ ہوسکتا ہے،عدالت نہیں آسکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں2 نہیں ایک قانون ہونا چاہئے، عدالت کا احترام فیصلوں سے ہوگا، ڈنڈے سےاحترام نہیں ہوتا،ڈنڈے سے تو خوف پیدا ہوتا ہے۔ عدالت نہیں آسکتے، جس کیس میں راہداری لینی ہوتی ہے، عدالتوں کی جانب سے تاریخ پر تاریخ دی جاتی ہے۔

انھوں نےکہا کہ صدر مملکت عارف علوی نے ملک کے بجائے پی ٹی آئی کا صدر ہونے کا ثبوت دیا، اۤئین کو ارادے سے توڑا گیا، صدر نے عمران خان کے حکم پر الیکشن کمیشن کو خط لکھا، صدر کے اعلان پرعملدرآمد نہ ہوا تو اچھی مثال نہیں ہوگی، آئین میں صدر اور گورنرز کےاختیارات واضح ہیں، آئین کے مطابق صدر کو انتظامی اختیارات نہیں ہیں۔

پیپلزپارٹی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن با اختیار اور آئینی ادارہ ہے، کمیشن نے الیکشن کروانا ہے اور آئین کے مطابق چلنا ہے، صدر کی جانب سے آئین کی ایک شق پڑھی گئی،دوسری شق ملا کر پڑھی جائے تو معاملہ حل ہوجائے گا۔

imran khan

President Arif Alvi

Lahore High Court