Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور ہائیکورٹ نے شہباز گل کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی

پی ٹی آئی رہنما کو 6 مارچ تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت
شائع 21 فروری 2023 03:27pm
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی 2 ہفتوں کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے شہباز گل کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

مزید پڑھیں: بلوچستان ہائیکورٹ کا شہباز گل پر درج مقدمہ ختم کرنے کا حکم

شہباز گل نے بلوچستان کےعلاقے تھانہ پسنی میں درج ایف آئی آر میں حفاظتی ضمانت کے لئے عدالت سے رجوع کیا۔

مزید پڑھیں: لکھ کر دیں کہ شہباز گل کے خلاف مقدمہ نہیں ہے، لاہور ہائیکورٹ

پی ٹی آئی رہنما نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ بلوچستان کے علاقے پسنی میں بے بنیاد الزامات کے تحت میرے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ْ

عدالت نے شہباز گل کی 2 ہفتوں کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 6 مارچ تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔

مزید پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے شہبازگل کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کردی

pti

Lahore High Court

shehbaz gill

Bail Granted

justice tariq saleem sheikh