Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملالہ یوسفزئی کے ساتھ رنویر سنگھ کی دلکش سیلفی وائرل

سیلفی شیئرکرنے والے رنویر نے دل والے ایموجی کے ساتھ ملالہ کا نام لکھا
شائع 21 فروری 2023 02:44pm

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا شماراب ایسی شخصیات میں ہوتا ہے کہ معروف ترین شخصیات خود ان کے ساتھ سیلفی لینا پسند کرتی ہیں۔

بالی ووڈ کے شوخ اور اپنی منفرد اسٹائلنگ کے باعث شہرت رکھنے والے اداکار رنویر سنگھ بھی ملالہ کی صلاحیتوں کے معترف نکلے اور ملاقات ہونے پرسیلفی لے لی۔

رنویر نے انسٹااسٹوریزمیں ملالہ اور ان کے شوہر عصر ملک کے ہمراہ لی جانے والی ایک دلکش تصویرشیئرکی ہے، خوشگوار موڈ میں لی جانے والی اس سیلفی کو شیئرکرتے ہوئے رنویر نے دل والے ایموجی کے ساتھ ملالہ کا نام لکھا۔

یہ سیلفی امریکی ریاست یوٹاہ کے سالٹ لیک سٹی میں این بی اے کی جانب سے منعقدہ آل اسٹار سیلیبریٹی گیمزکے دوران لی گئی جس میں ہالی ووڈ کی اسٹار سیلیبرٹیز نے بھی شرکت کی۔

دوسری جانب ملالہ نے بھی رنویرکی سیلفی کو انسٹااسٹوریز میں ری شیئرکرتے ہوئے اپنے نصف بہتر عصر ملک کے ساتھ بھی ایک خوبصورت تصویر شیئرکی۔

Ranveer Singh

Malala Yousufzai