Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بجلی صارفین کیلئے بری خبر، ٹیرف میں بڑے اضافے کا امکان

قیمتوں میں اضافے کی درخواست وفاقی حکومت کی جانب سے دائر کی گئی
شائع 21 فروری 2023 01:02pm

وفاقی حکومت نے بجلی کے ٹیرف میں اضافے کے لئے نیپرا میں درخواست دائر کردی۔

بجلی صارفین کیلئے بری خبر ہے، کیوں کہ بجلی کے ٹیرف میں بڑے اضافے کا امکان ہے، اور وفاقی حکومت نے قیمتوں میں اضافے کے لئے نیپرا میں درخواست بھی دائر کردی ہے۔

پاور ہولڈنگ کمپنی کے 800 ارب کےقرضہ جات پر مارک اپ کی ادائیگی کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے نیپرا میں فی یونٹ قیمت 3 روپے 39 پیسے اضافے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سےدائرکی گئی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر نیپرااتھارٹی 2 مارچ کو سماعت کرے گی۔

WAPDA

electrical bill