Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

عوام ووٹ کی طاقت سے اس امپورٹڈ حکومت کو شکست دیں، عمران خان

امپورٹڈ حکومت نے مہنگائی کے ذریعے عوام پر ظلم کیا، عمران خان
شائع 21 فروری 2023 11:45am

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے مہنگائی کے ذریعےعوام پر ظلم کیا، ووٹ کی طاقت سے اس امپورٹڈ حکومت کو شکست دیں۔

اپنے ویڈیو بیان میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ جعفر لغاری میرے پرانے دوست تھے، اور وہ ہر وقت میرے ساتھ کھڑے رہے، مجھے چھوڑنے کیلئے ان پر دباؤ ڈالا گیا لیکن پھر بھی وہ آخری وقت تک میرے رہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت کی کوشش ہے کہ محسن لغاری کو ہرایا جائے، لیکن میں عوام سے کہتا ہوں کہ وہ محسن لغاری کو ووٹ دیں کیوں کہ وہ میری نمائندگی کر رہے ہیں، اور یہ الیکشن جیتنا بہت ضروری ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے مہنگائی کے ذریعےعوام پر ظلم کیا، عوام بھرپور طریقے سے الیکشن میں شرکت کرے، اور ووٹ کی طاقت سے اس امپورٹڈ حکومت کو شکست دیں۔

pti

imran khan