طورخم سرحدی کشیدگی: گزرگاہ دوسرے روز بھی ہرقسم کی آمدورفت کے لئے بند
آج اسلام آباد میں سفارتی سطح کے مذاکرات کا امکان
طورخم پر پاک افغان سرحد دوسرے روز بھی ہر قسم کی آمدورفت کے لئے بند ہے۔
طورخم پر پاک افغان سرحد آج دوسرے روز بھی ہرقسم کی آمدورفت کے لئے بند ہے، اور آج اسلام آباد میں دونوں ممالک کے سفارتی سطح پر مذاکرات کا امکان ہے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق دو روز قبل ایک افغان شہری نے مریض کے ہمراہ بغیر ویزہ پاکستان داخل ہونے کی کوشش کی تھی، جس پر ایف سی حکام نے افغان شہری کو واپس افغانستان بھیج دیا، افغان شہری کو واپس بھیجنے پر افغان فورسز نے مشتعل ہوکر سرحد کو ہرقسم آمدورفت کےلئے بند کردیا۔
سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ صبح افغان فورسز نے بلا اشتعال ایف سی چیک پوسٹوں پر فائرنگ کی تھی، جس میں ایک ایف سی اہلکار زخمی بھی ہوا، اور ایف سی اہلکاروں نے بھی پھر جوابی کاروائی کی۔
Pak Afghan border
turkham
مقبول ترین
Comments are closed on this story.