Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

محکمہ موسمیات نے کراچی میں شدید گرمی کی پیشگوئی کردی

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چوتھے نمبر پر ریکارڈ
شائع 21 فروری 2023 10:56am

محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں شدید گرمی کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی آج گرمی کی لپیٹ میں رہے گا، اور آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے اوقات میں شہر کا درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جب کہ آج کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کی ہوا میں شام کے اوقات میں نمی کا تناسب 50 سے 60 فیصد تک رہے گا، جب کہ دن کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 85 سے 95 فیصد تک جاسکتا ہے۔

دوسری جانب کراچی میں فضائی آلودگی کا زور برقرار ہے، اور آج صبح کے اوقات میں کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چوتھے نمبر پر ریکارڈ ہوا۔ شہر میں آلودگی کے ذرات کی مقدار 168 پر ٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی۔

karachi weather