Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خود سے ریٹائرمنٹ نہیں لوں گا ، شاہ رخ خان

ٹوئٹر پر سوالات و جوابات کے سیشن میں شاہ رخ خان کی مداحوں سے گفتگو
شائع 21 فروری 2023 12:54am

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ وہ اداکاری سے خود سے ریٹائرمنٹ نہیں لیں گے بلکہ انہیں نکالنا پڑے گا۔

ٹوئٹر پر سوالات و جوابات کے سیشن میں شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کو کچھ وقت کے لیے ایسے سوالات پوچھنے کی اجازت دی جو نہیں پوچھنے چاہئیں۔

اس موقع پر ایک مداح نے کنگ خان سے سوال کیا کہ وہ اداکاری سے ریٹائرمنٹ کے بعد دوسرا بڑا کام کیا کرنے جارہے ہیں، جس کا شاہ رخ خان نے دلچسپ جواب دیا۔

شاہ رخ کا کہنا تھا کہ میں کبھی اداکاری سے ریٹائر نہیں ہوں گا بلکہ مجھے نکالا جائے گا جبکہ اس کے بعد میں دوبارہ مزید بہتر ہوکر واپس آؤں گا۔

ایک مداح نے پوچھا کہ جناب آپ کی سدا بہار خوبصورت مسکراہٹ کی کیا وجہ ہے؟

اس پر شاہ رخ خان نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ زندگی مختصر ہے اس لیے دانت ہوتے ہوئے بھی مسکرائیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں زیادہ تر وقت کچھ نہیں کرتا اس سے ذہن کو سکون ملتا ہے اور ان چیزوں کو کرنے میں مدد ملتی ہے جو مجھے بعد میں کرنے کی ضرورت ہے، جو کچھ نہیں کرتے وہ کمال کرتے ہیں۔

انجہانی اداکار عرفان خان سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ انہیں یاد کرتے ہیں عرفان ان کے ہردل عزیز دوست تھے ۔

Shahrukh Khan